Just Bliss



  • شخصیات، انٹرویوز

حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ،تنویر رؤف

0

ابو عبیدہ بن جراحؓ کا تعلق قریش قبیلے سے تھا- ان کے والد عبداللہ بن جراح


اپنے قبیلے کے سردار تھے، نہایت بہادر اور جنگجو ۔ مگر اپنے اجداد کی


طرح بُت پرست کافر۔
ابو عبیدہ اپنے داد کی نسبت سے زیادہ مشہور ہیں ۔ ابو عبیدہؓ ابھی صرف پانچ


برس کے ہی تھےکہ ان کے والد نے ان کے دونوں ہاتھوں میں وزن پکڑا کر


اٹھک بیٹھک کی مشق کروانی شروع کردی اور جب ابو عبیدہ آٹھ برس کے


ہوئے تو بیک وقت تیر اندازی اور وزن اُٹھانے میں ماہر ہو چکے تھے۔


10 سال کی عمر تک ایک ہا تھ سے تیر اندازی اوردوسرے ہاتھ سے بیلوں کو


قابو کرنے میں مہارت بڑھ گئی ۔ سواری کرتے ہوئے بھی تیر نشانے پہ لگتا


اور ساکت چیز دو حصوں میں تقسیم ہوجاتی۔ سواری کرتے ہوئے بھاگتے اُڑتے


پرندوں اور جانوروں کو نشانے پر لے لیتے۔ اس وقت تک انہوں نے اسلام


قبول نہیں کیا تھا اور والد کی طرح کافر تھے۔


جب پتہ چلا کہ حضرت ابو بکر نے حضرت محمد کے ہاتھ پر اسلام قبول


کرلیا ہے تو اگلے دن ہی جا کر کلمہ پڑھ لیا اور حلقۂ اسلام میں داخل ہو گئے۔


اُس وقت ان کی عمر 28 برس تھی۔ تعلیم و تربیت ساتھ ساتھ جاری رہی۔ انہوں


نے نبی پاکً کے ساتھ مکہ ، مدینہ ، حبشہ بھی ہجرت کی۔ اسی طرح تمام


غزوات میں بھی پیش پیش رہے۔


جنگِ احد میں مسلمان تیر انداز جب اپنا مخصوص مورچہ چھوڑ کر مالِ غنیمت


حاصل کرنے میں مصروف ہو گئےتو کفار نے پلٹ کر حملہ کردیاجس کی وجہ


سے کافی شہادتیں ہوئیں ۔ اسی معرکہ میں دشمن کے حملے میں نبی پاک کے


چہرے مبارک پہ جو حفاظتی شیلڈ تھی وہ چہرے میں گڑ گئی ۔ دو دانت بھی


شہید ہوگئے۔ اس موقعے پہ ابو عبیدہ بن جراح نے اپنے دانتوں سے کھینچ کر


ایک طرف سے نکالا تو اُن کا اپنا بھی ایک دانت ٹوٹ گیا۔مگر تکلیف کی پرواہ


نہ کرتے ہوئے دوسری کڑی بھی دانتوں سے کھینچ کر نکال دی اور اپنا دوسرا


دانت بھی قربان کردیا۔ ایسی تھی محبت ، عقیدت اور وفاداری۔


ابو عبیدہ بیحد ذہین اور زیرک انسان تھے۔ وہ نہ صرف با کردار، جفاکش،


بہادر جنگجو تھے بلکہ سپاہ گری کے ہر فن میں مشاق تھے۔ نبی پاک صلئ


اللہ علیہ وسلم نے جنگ میں انہیں دشمن کی جاسوسی کرنے بھی بھیجا۔ انکی


یادداشت کمال درجہ کی تھی۔ وہ دشمن کے درمیان ایسے گھس جاتے کے کسی

کو گمان بھی نہ ہوتا۔ دور سے جانوروں کے کھروں اور لید سے اندازہ لگا


لیتے کہ کتنے گھوڑے، کتنے خچر، مال بردار اونٹ، مویشی کتنی فوج، خیموں


کی تعداد، ہیں۔ اور دشمن کی خفیہ پنا گاہیں اور مورچے کہاں ہیں۔ جنگ میں ان


سب معلومات کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ گوریلا جنگ کی تکنیکی ترجیحات سب


سے پہلے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے استمعال کیں۔


ابو عبیدہ کی جنگی مہارت، جرآت، ذہانت، اخلاق، نرم لہجہ اور موقع شناسی


دیکھ کر انکو کمانڈر شام کا کمانڈر ان چیف بنا دیا گیا۔ حضرت خالد بن ولیدؓ کو


شمشیر اسلام یعنی اسلام کی تلوار کہا جاتا اور مانا جاتا تھا لیکن ایک جنگ میں


حضرت عمرؓ نےابو عبیدہ کو حضرت خالد کی جگہ کماندار بنا کر بھیجا۔ پھر


حبشہ کا گورنر بنادیا۔ اس زمانے میں حبشہ کا عیسائ حکمران سیزر تھا۔ جو


مسلمانوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آتا تھا۔


حضرت عمر ایک دفعہ ابو عبیدہ کی خبر گیری کرنے حبشہ گئے۔ حضرت


عمرؓ نے ان سے انکے گھر جانے اور کھانا کھا نے کی خواہش کی تو ابو عبیدہ


نے ٹال مٹول کی مگر حضرت عمرؓ ان کے گھر گئے تو وہاں دیوار پر


صرف تیر کمان، اور فرش پر صرف ایک گدا ایک دری اور ایک جگ


دیکھا،حضرت عمر نے ان سے کہا کہ وہ گورنر ہیں اچھی طرح رہنا چاہئے ۔


پھر حضرت عمرؓ نے کہا کہ وقت نے ہم سب کو تبدیل کردیا مگر تم ویسے ہی


ہو۔ ابو عبیدہؓ اسلام کی تبلیغ بھی بہت خوبصورت انداز میں کرتے تھے۔


نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں ہی ابو عبیدہ کو جنت کی بشارت


دے دی تھی۔ یہ ان دس افراد میں سے ہیں جنکو عشرہ مبشرہ کہتے ہیں۔


ا ن کے والد بہت بہادر جنگجو تھے مگر مرتے دم تک کافر ہی رہے۔ مسلمانوں


کے ساتھ جنگ میں ہمیشہ اپنےبیٹے کو قتل کرنا چاہتےتھے ۔ ابو عبیدہ ہر


دفعہ ہوشیاری سے بچ جاتے مگر کبھی والد پر حملہ نہیں کیا۔ جنگ بدر میں


گھمسان کا رن پڑا اور ابو عبیدہ کے والد۔ نے انکو گھیر کر مارنا چاہا مگر ابو


عبیدہ بہت چابکدستی سے خود کو بچاتے ہوے اور نہ چاہتے ہوے بھی والد کو


قتل کردیا۔ حضرت ابو عبیدہ کا طاون کی وبا میں بیمار ہوکر اردن میں 45


برس میں انتقال ہوا-

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Enter your email address to follow this blog and receive notifications of new posts by email.

Join 922 other subscribers

Archives

Archives

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728  

Shine On Award

Dragon’s Loyalty Award

Candle Lighter Award

Versatile Blogger Award

Awesome Blog Content Award

Inner Peace Award

Inner Peace Award

Inner Peace Award

Flag Counter

Flag Counter

Bliss

blessings for all

Upcoming Events

No upcoming events

%d bloggers like this: