Just Bliss

Archive for January 12th, 2023

گولی اور گالی ۔۔۔

 دونوں کتنی ملتی جلتی ہیں دونوں زہر قاتل ہیں آئیے دیکھتے ہیں کیسے

 گالی کے رشتہ دار اور سہولت کار بھی ہیں جو گالی میں نفرت کا جذبہ ، جوش و جنوں، طنز، تضھیک، قہر آلود نظریں، چہرے اور ہاتھوں کے مختلف

مخالف کو جنونی بنا سکتے ہیں ، گالی کے اثر کو تیز کرنے میں کچھ جانوروں کے نام بھی شامل ہیں جو ہر زبان کی گالیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ گالیاں دینے

والے کا لہجہ جسمانی حرکات اور دہاڑتی آواز متاثرہ شخص کو دل کے دورے میں مبتلا کرسکتے ہیں ۔ جبکہ مستقل متواتر استمال جان لیوا بھی ہوسکتا ہے

یہ ایسا اقدام قتل ہوتا ہے جسکی چوٹ کا نہ نشان ہوتا ہے نہ آلہ قتل۔ آج ہماری پوری قوم اسی قبیح حرکت کا شکار ہے۔ گولی کی قسمیں بھی ہیں۔ عقلی اور اخلاقی

طور پر ہر عمر ، رشتے ، نیز کسی بھی منصب پر فائز افراد بے دریغ گولی کا بے خوف اور ڈھٹائ سے استمعال کر تے ہیں ۔ ایک قسم گولی باز کہلاتی ہے۔

یعنی بہانہ بنانا، جھوٹے وعدے کرنا، وقت کی پابندی سے فخریہ بے نیاز ہونا۔ بد گمانی پیدا کرنا، جھوٹی قسمیں کھانا۔ گولی کی مزید قسم گولی مارنے والے میں

جسارت ، بے رحمی ،اور حرام کمائ کی بے شرمی، بے حسی بے غیرتی ، ظلم، کے خمار سے بھرپور ہوتی ہے۔ قانون کیونکہ اندھا ہے اور انصاف نا پید اس

لئے ان کو کسی کے باپ کا ڈر نہیں ہوتا۔ موت اور اللہ کا ڈر بھی پیسے کی طاقت سے اندھا بہرا کر دیتا ہے۔ صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡىٌ فَهُمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَ ۙ‏ ﴿2:18﴾ گولی

تیسری قسم نہایت اعلئ ہے۔ جانباز مجاہد اپنے ملک، قوم کی حفاظت ، شجاعت جاںفشانی سے 24 گھنٹے سرحدوں پر، مورچوں میں کرتے ہیں تو پوری قوم رات

کو پرسکون سوتی ہے۔ اپنے گھر بار ، خاندان کو حبالوطنی کے جزبے سے سرشار ہوکر اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے بلاآخر شہادت کا درجہ پاتے

ہیں۔ بقول علامہ محمد اقبال شاعر مشرق : افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا 


Enter your email address to follow this blog and receive notifications of new posts by email.

Join 922 other subscribers

Archives

Archives

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

Shine On Award

Dragon’s Loyalty Award

Candle Lighter Award

Versatile Blogger Award

Awesome Blog Content Award

Inner Peace Award

Inner Peace Award

Inner Peace Award

Flag Counter

Flag Counter

Bliss

blessings for all

Upcoming Events

No upcoming events