Just Bliss

Urdu blog

Posted on: October 30, 2016


 

اپنی ادا پر میں فدا

بھئی آپ مانیں یا نہ مانیں ہم بہت خوبصورت ہیں۔اس قدر بے پایاں حسن ہے کہ کیا کہوں۔ بس بات صرف اتنی ہے کہ ہمارا طلسماتی حسن سب کی نظروں سے مستور ہے۔ کسی کو نظر ہی نہیں آتا۔ اماں کو بھی یہی فکر جنت تک لے گئی کہ اس لڑکی کا ہوگا کیا۔ کالج تو خیر لڑکیوںکا تھا اسلئے کوئی مسئلہ نہ ہوا۔ ہاں البتہ یونیورسٹی کے لڑکوںکی آنکھوں پر ایسی دبیز پٹی اور پردے پڑے رہے کہ مجال ہے کہ کسی نے سیٹی بجائی ہو یا پیچھا کیا ہو یا بہانے سے ٹائم ہی پوچھ لیا ہو،۔ آرام سے ہم ہر جگہ دھڑلے سے گھومتے تھے،۔ کوئی فکر ڈر نہیںتھا کہ کوئی پیچھا کرے گا۔ اغوا کوئی خاک کرتا۔ مزے اور سکون سے شب و روز گزر رہے تھے۔ ہم بے حد مسرور و شاداں تھے اپنے حسن پر۔ اللہ بھلا کرے آئینہ گروں کو کہ اس میں اپنا حسن دیکھ کر خود ہی فدا رہتے تھے۔ کبھی دائیں زاویے سے تو کبھی بائیں۔کبھی مسکرا کے اور کبھی شرما کے دیکھتے تو خود ہی سرشار ہو جاتے کہ اللہ نے کس قدر فراخ دلی سے ہمیں تخلیق کیا ۔ ہر انداز تو ہمارا دلربانہ تھا۔ اب عقل کے اندھوں کو نظر نہ آئے تو صرف ان پر لعنت ہی بھیجی جا سکتی ہے۔
ہاں ہمارے حسن کا ادراک ہمیںبھی تھا اور ایک میرے بھائی کو۔ ان کی نظر میں میں بہت حسین تھی۔ ذرا سا بخار ہوتا تو وہ کہتے اس کو نظر ہو گئی ہے۔ کہتے تھے پھولوں کی طرح نازک ہے۔ ذرا میں کھل جاتی اور ذرا میں مرجھاجاتیہے۔ ان کی بے پناہ محبت نے حسن میںحسن پر مزید ہزاروں چاند لگا دئے تھے۔
بھائی تو خیر تھے ہی بہت وجیہہ، ناک نقشہ، ذہانت ، وقار، اور مردانہ وجاہت کا خوبصورت شاہکار۔ لڑکیاں اپنی آنکھیں، پلکیں، زلفیں، سب ان کے لئے فرش راہ کرتی تھیں۔متاثر اور مقید کرنے کے سب گر آزماتی تھیں،۔ بھائی بھی کوئی کنجوس یا بد ذوق تھوڑی تھے۔ سب کو داد و تحسین اور تحفوں سے نوازتے ۔ جس کا جو حق ہوتا اسے دیتے۔ مگر تھے آخر فوجی، اسلئے اپنے دشمن ، کافر، جادوگر ، حسینائوں سے ایک فاصلہ رکھتے۔ باغ کی حد تک، پھول پھلواری تک رنگ و بو سے مظوظ ہونے کا حق اور فرض نبھاتے۔ مگر گھر کی چوکھٹ پر پہلے ماں اور پھر بیوی جیسے سخت گیر رہبر پر مستعدی سے چوکس رہتے۔
لہٰذا ملک کی سرحدوں کی بھائی نے حفاظت کی، اور گھر کی پہلے ماں نے پھر بھابھی نے،۔ ہم تو ہر حال میں مسرور۔ کبھی کبھی تو افسوس اور حسرت ہوتی تھی کہ آخر ہمارے حسن بے مثال پر کسی کی نظر ہی نہیں پڑتی۔
خواتین بھی ہرایک کو خود کو ہم سے زیادہ خوبصورت سمجھتی اور بر ملا اظہار بھی کر دیتیں۔ حالانکہ وہ معصوم یہ نہیں جانتی تھیں کہ دل ہی دل میں ہم بھی خود کو ان سے لاکھوں درجہ حسین و ہوشربا مانتے ہیں۔ شادی میں بھی دلہن بن کر شیشے میں خود کو دیکھا تو ششدر رہ گئے، کہ یا اللہ تونے اتنا پیارا بنایا ہے سبحان اللہ۔ مگر مجال ہے تو ایک لفظ بھی کسی کے منہ سے غلطی سے نکل گیا ہو۔ ظاہر ہے بھئی حسد اور جلن بھی تو ہے نا ۔
اب کوئی کیا کرے۔
شوہر کو بھی کبھی توفیق نہ ہوئی کہ اللہ کو راضی کرنے کے لئے اسکی حسین تخلیق کی تعریف میں منہ پر دو لفظ ہی کہ دیتے۔ بس وہ ہماری تصویروں کے عاشق تھے، جو نہ سنتی تھیں نہ بولتی تھیں۔ ہاں گا کر ضرور اظہار کر دیتے تھے کہ ِ ، ہونٹوں سے چھو لو تم میرا گیت امر کر دو۔ ارے بھائی گیت بھی ان کا امر بھی ہم ہی کریں۔ بس جی ہمیں کبھی نہ احساس کمری ہوا نہ دکھ کہ کوئی اس حسن زوال پزیر کی کوئی تعریف نہیں کرتا،کیوں کہ ہم اپنی ادا پر ہمیشہ خود ہی فدا رہے اور آج بھی ہیں۔
اللہ پاک حسین و جمیل ہے، تو اس نے ہر چیز بھی حسین بنائی ہے، اب زمانہ چشم بینا سے محروم ہے تو ہم کیا کریں۔ ہم تو حسین ہیں بھئی۔

2 Responses to "Urdu blog"

MashaAllah

Liked by 1 person

thank you Anju dear. where have you been for so long. i missed you

Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Enter your email address to follow this blog and receive notifications of new posts by email.

Join 1,161 other followers

Archives

Archives

October 2016
M T W T F S S
« Sep   Nov »
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

Shine On Award

Dragon’s Loyalty Award

Candle Lighter Award

Versatile Blogger Award

Awesome Blog Content Award

Inner Peace Award

Inner Peace Award

Inner Peace Award

Flag Counter

Flag Counter

We cannot load blog data at this time.

Bliss

blessings for all

Friend

Upcoming Events

No upcoming events

%d bloggers like this: